دہی کا استعمال کئی بڑی بیماریوں کی علامات کو کم کر سکتا ہے۔ دہی دنیا بھر میں کھائی جانے والی مقبول ترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند بیکٹیریا بہت اہم تصور کیے جاتے ہیں، دہی فائدہ مند بیکٹریا سے بھرپور ہوتا ہے اسی لیے اسے صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال صحت کے بے شمار فوائد کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ دہی میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن بی 12، کیلشیم، فاسفورس اور رائبوفلاوین پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک سو گرام دہی میں اکسٹھ کیلوریز، اٹھاسی فیصد پانی، تقریباً چار گرام پروٹین، پانچ گرام کاربوہائیڈریٹس اور چینی اور ساڑھے تین گرام چکنائی ہوتی ہے۔ دہی کو نمکین یا میٹھی لسی کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ایک صحت بخش اور ٹھنڈا کرنے والا مشروب ہے۔ اس کے علاوہ دہی کا رائتہ بھی بنایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دہی ایک ایسی غذا ہے جسے ہر موسم میں کھایا جاسکتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں دہی کا باقاعدہ استعمال متلی، پانی کی کمی اور گرمیوں سے متعلق دیگر بیماریوں سے بھی بچا سکتا ہے۔ دہی کا استعمال کیسے کریں۔ آپ درج ذیل طریقوں
Here is the "Free Tips" health blog. Here you will find all kinds of content related to health, diet plan and blogger. For example, blog health tips and tricks, blog healthy diet, blog health and fitness blog.