موسم گرما کا شربت بنانا بھی آسان ہے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، اب ایسے موسم میں گرم چائے یا کافی کے بجائے ہر کوئی ٹھنڈے مشروبات کو پینا زیادہ پسند کرتا ہے۔
اس گرمی میں تپتی دھوم سے گھر آنے والے شخص کے سامنے چائے پیش کی جائے تا کوئی ٹھنڈا شربت تو اس کا ہاتھ ٹھنڈے شربت کی طرف ہی بڑھے گا۔
لیکن اس موسم میں پیکٹ کے ٹھنڈے مشروبات یا کولڈ ڈرنکس پینے کے بجائے اپنے گھر میں تازے مشروبات تیار کریں، جس سے صحت پر بھی کوئی بُرا اثر نہ ہو، وزن بھی نہ بڑھے اور تازگی کا احساس بھی ہو۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
یہ تو آپ بھی جانتے ہیں کہ بازار کے بنے یا پیکٹ والے شربت وزن میں تیزی سے اضافہ کرتے ہیں، لیکن یہاں ہم ایک شربت بنانے کی ایسی آسان ترکیب بتارہے ہیں، جس کو ایک بار پینے کے بعد آپ کا دل بار بار اس کو پینے کا چاہے گا۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
اجزاء۔
- پانی۔ حسب ضرورت
- تخم ملنگا۔ ایک کھانے کا چمچ
- گڑ۔ 250 گرام پسا ہوا
- لیمو کا رس۔ 4 کھانے کے چمچ
- برف۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
ترکیب۔
پانی میں تخم ملنگا ڈال کر مکس کریں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے اس میں چھوڑ دیں۔
جگ میں گڑ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور گڑ اچھی طرح پگھلا جانے تک اسے الگ رکھ دیں۔
بعد میں اس جگ میں تخم ملنگا اور لیمو کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
گلاس میں برف ڈال کر یہ شربت اس میں نکالیں اور ٹھنڈا ٹھنڈا پیش کریں۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں