موسمِ گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔اس جھلستی گرمی میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے جسم کو توانائی پہنچانا نہایت ضروری ہوگیا ہے ورنہ لو لگنے سے طبعیت بوجھل ہوسکتی ہے اور ہم اپنے روزمرہ کے کام بھرپور طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتے۔ لہٰذا گرمی میں اپنی طبعیت کو ہشاش بشاش رکھنے اور جسم کا درجہ حرارت نارمل رکھنے کیلئے پانی پینے کے ساتھ یہ ٹھنڈے ٹھنڈے فریش جوسز بھی پئیں کیونکہ یہ مشروبات بے شمار فوائد کے حامل ہیں۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
فالسے کا شربت۔
کھٹے میٹھے فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔ پروٹین کی وجہ سے فالسے کھانے کی عادت جسم کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے اور اس کا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملائیں اور پئیں۔ فالسے کا شربت پینے سے دمہ، نزلہ و زکام کے دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
تربوز کا شربت۔
گرمیوں کا لذیذ پھل تربوز اپنی مٹھاس کی بدولت سب سے پسندیدہ پھل مانا جاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ تربوز کا مزہ صرف اسے کھا کر ہی نہیں بلکہ اس کا ٹھنڈا ٹھنڈا شربت بناکر بھی لیا جاسکتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اور یہ گرمی میں ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔ لہٰذا تربوز کا شربت گرمی میں پینا نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
کیری کا شربت۔
کچی کیریوں سے بنایا جانے والا شربت ذائقے میں کھٹا میٹھا ہوتا ہے لیکن اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ جسم کو لو لگنے سے بچاتا ہے، گرمی میں گھر سے باہر نکلنے والے افراد کے لیے یہ بے حد ضروری مشروب سمجھا جاتا ہے جبکہ اسے بنانا بھی نہایت آسان ہوتا ہے۔کیری کے شربت میں موجود اجزاء جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
لیموں پانی۔
لیموں پانی لوگوں کا پسندیدہ اور موسم گرما کا بے حد مقبول مشروب ہے۔ لیموں پانی یعنی سکنجبین کے بغیر موسم گرما کے مشروبات کی فہرست ادھوری لگتی ہے۔ لیموں پانی اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتا ہے ۔لیموں پانی سے خون کی صفائی، مضبوط مدافعتی نظام، نظام انہضام کی بہتری اور وزن میں کمی جیسے فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں لیموں پانی جسم کو ترو تازگی اور توانائی بخشتا ہے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
املی آلو بخارے کا شربت۔
گرمیوں میں جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے ایسے میں اس حیرت انگیز مشروب کا صرف ایک گلاس منٹوں میں فائدہ پہنچاتا ہے یہ شربت گرمی کاتوڑ ہے۔ یہ شربت پیاس میں تسکین کے ساتھ ہمارے جسم میں خون کے جوش کو بھی کم کرتا ہے اور یہ معدے اور جگر کی گرمی کا بھی دشمن ہے۔یہ شربت پینے میں ذائقے دار ہوتا ہے نیز شدید گرمی میں جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں