بچوں، بڑوں سب کا پسندیدہ مشروب صحت اور توانائی کا چھپا خزانہ ہے.
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
گنے کے رس کو قدرتی طور پر بے حد لذیذ اور فرحت بخش مشروب کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ، کیوں کہ اس میں غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔
گنے کے رس کے حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں۔
1. توانائی کو تقویت دیتاہے۔
قدرتی توانائی مہیا کرنے والا یہ مشروب، خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے ۔
یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتا ہے ۔
2. صحتمند جلد کو پروموٹ کرتا ہے۔
گنے کے رس میں فینولک ایسڈ، فلیوو نائیڈ اور گلائکولک ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جو کہ اچھی جلد کے لئے مفید ہیں۔
3. ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
گنے کا رس کیلشیم ، فاسفورس ، سے پر ہے ، جو کہ دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
4. مدافعاتی نطام کو تقویت دیتا ہے۔
گنے کا رس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے پر ہوتا ہے ۔ جوکہ مدافعاتی نطام کو تقریت دے کر مجموعی صحت کے لئے مفید ہے ۔
5. دوران حمل طاقت دیتا ہے۔
گنے کا رس ضروری غذائی اجزا جیسے فولک ایسیڈ، وٹامن بی ، اینٹی آکسیڈنٹ اور کیلشیم سے پر ہوتا ہے اور دوران حمل خواتین کو طاقت فراہم کرتا ہے۔
ایسی خواتین جنہیں ذیابیطس ہو انہیں گنے کے رس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے ۔
6. بخار کے دوران فائدہ دیتا ہے۔
گنے کا رس خون میں گلوکوز کی سطح کو بڑھاتا ہے۔اور بخار سے ہونے والی کمزوری اور نقاہت کو بحال کرتا ہے ۔ یرقان کے مریضوں کے لئے گنےکے رس سے بہتر شاید ہی کوئی دوا ہو۔
گنے کے رس کے بے شمار فوائد کے باوجود ذیا بیطس کے مریضوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کرنا چاہیے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں