نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس دل کی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

عرق گلاب کے 9 طبی فوائد
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com

جس طرح آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ویسے ہی گلاب کو پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ گلاب کے پھول سے نکلنے والا عرق جلد کو دل کش اور صحت مند بنانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اور آج بھی اسے بہت ساری بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

گلاب کی پتیوں کو سختی کے ساتھ نچوڑ عرق نکالا جاتا ہے جسے پھر ایک خاص مقدار میں پانی میں شامل کر لیا جاتا ہے، اس محلول کو پھر عرق گلاب کہا جاتا ہے، اس کا دوسرا نام روز واٹر بھی ہے۔

اس کے علاوہ عرق گلاب میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات اور اینٹی سیپٹک اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت میں بہتری لانے کے لیے بہت مفید ہیں۔

عرق گلاب کے فوائد
  • مردانہ کمزوری کا علاج
  • جِلد کی نمی
  • چھائیوں کا خاتمہ
  • بہترین فیس ماسک
  • گلے کی خراش سے نجات
  • ہاتھوں کی خشکی کا خاتمہ
  • آنکھوں کی سوزش میں کمی
  • زخموں کے لیے مفید
  • بالوں کی مضبوطی
عرق گلاب کے فوائد
عرق گلاب کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com

1. مردانہ کمزوری کا علاج
گلاب اور عرق گلاب سے بنی ہوئی چیزوں کو مردانہ کمزوری کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ عرق گلاب کے استعمال سے جنسی خواہشات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پرانے زمانے سے اس کو بہت سے جنسی مسائل کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

2. جِلد کی نمی
جلد میں اگر نمی کم ہو جائے تو خشکی سمیت جلد کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عرق گلاب کے استعمال سے جلد میں پانی کی مقدار متوازن رہتی ہے جب کہ یہ جلد سے پانی کے زیادہ اخراج کو بھی روکتا ہے۔

جلد میں نمی برقرار رہنے سے نکھار میں اضافہ ہوتا ہے اور جلد نرم و ملائم اور چمک دار بھی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں بہت زیادہ پسینہ آنے کی وجہ سے جسم کے کچھ حصوں سے بو آنے لگتی ہے، ایسے حصوں پر یہ عرق لگانے سے بو کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے ساتھ ساتھ سردیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کی جلد خشکی اور ایگزیما کا شکار ہو جاتی ہے، ایسے موسم میں اگر عرق گلاب کو استعمال کیا جائے تو جلد خشکی کا شکار نہیں ہوتی۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com

3. چھائیوں کا خاتمہ
اگر آپ چہرے پر بننے والی چھائیوں سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو عرق گلاب ایک بہترین آپشن ہے۔ دو چمچ بیشن، ایک چٹکی ہلدی، اور تھوڑا سا عرقِ گلاب شامل کر کے ایک پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے پر دھو لیں۔ چہرے کی ترو تازگی میں اضافہ کرنے کے لیے اس سے بہتر گھریلو ٹوٹکہ کوئی نہیں ہے۔

اس کے علاوہ کچھ بیکٹیریا کی افزائش کی وجہ سے کیل مہاسوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، عرق گلاب کے استعمال سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہو جاتی ہے، جس سے جلد نم رہتی ہے اور کیل مہاسوں میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے عرق گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔ ہونٹوں کے کالے پن کو دور کرنے اور ان کو گلابی بنانے کے لیے عرق گلاب میں چقندر کا جوس شامل کر کے دن میں دو سے چار دفعہ ہونٹوں پر لگائیں۔

4. بہترین فیس ماسک
چہرے کے نکھار میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے فیس ماسک استعمال کیے جاتے ہیں، مگر ان سب میں سے زیادہ مؤثر عرق گلاب سے بنا ہوا فیس ماسک ہے۔

فیس ماسک بنانے کے لیے ایک چمچ ملٹانی مٹی، لیموں کا رس، اور دو چمچ عرق گلاب لے کر فیس ماسک بنا لیں اور اسے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگا لیں اور پھر نارمل پانی سے دھو لیں۔

5. گلے کی خراش سے نجات
عام طور پر گلے کی خراش سے چھٹکارا پانے کلے لیے اینٹی بائیوٹکس استعمال کی جاتی ہیں، لیکن اس مسئلے سے نجات حاصل کرنے کے لیے عرق گلاب کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں گلے کی خراش کے لیے عرق گلاب کو ایک روایتی علاج سمجھا جاتا ہے۔

6. ہاتھوں کی خشکی کا خاتمہ
زیادہ تر خواتین کو صابن سے کپڑے اور برتن دھونے کی وجہ سے ہاتھوں کی خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ خشکی کافی الجھن کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے اس سے چھٹکارا پانا ضروری ہوتا ہے۔

ہاتھوں کی خشکی کے لیے ایک لوش بنا لیں، لوشن بنانے کے لیے چار چمچ گلیسرین اور لیموں کا رس اور آٹھ چمچ عرق گلاب مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔ ہر بار برتن اور کپڑے دھونے کے بعد اس لوشن کو اپنے ہاتھوں پر لگا لیں۔ اس کے علاوہ نیل پالش کے مسلسل استعمال کی وجہ سے ناخنوں کا رنگ خراب ہو جاتا ہے، ناخنوں کی قدرتی رنگت وآپس لانے کے لیے عرق گلاب اور لیموں کے رس کو مکس کر کے ان پر لگائیں۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com

7. آنکھوں کی سوزش میں کمی
دن بھر کام کرنے یا کمپیوٹر سکرین پر بیٹھنے کی وجہ سے آنکھوں کی جلن اور سوزش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آنکھوں کی سوزش اور جلن سے بچنے کے لیے رات کے وقت روئی کو عرق گلاب میں بھگو کر آنکھوں پر لگائیں۔ اس سے آپ کو آنکھوں کو فوری طور پر سکون ملے گا۔

8. زخموں کے لیے مفید
عرق گلاب کو زخموں کا بھی بہترین علاج سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخموں کے انفیکشن سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ عرق گلاب کے استعمال سے زخم کے مندمل ہونے کا عمل بھی تیز ہو سکتا ہے۔

9. بالوں کی مضبوطی
غیر متوازن غذاؤں کے استعمال یا طبی مسائل کی وجہ سے اگر آپ کے بال کمزور ہو چکے ہیں تو عرق گلاب ایک بہترین علاج ثابت ہو سکت ہے۔

بالوں کی مضبوطی میں ضافہ کرنے کے لیے ایک کپ عرق گلاب، وٹامن ای کے دو کیپسول، اور زیتون کے تیل کے آدھے چمچ آپس میں مکس کر لیں اور اسے سر پر لگائیں۔ بال خشک ہونے پر دھو لیں۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بھی بالوں پر عرق گلاب لگایا جا سکتا ہے۔

عرق گلاب کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔
https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ٹماٹر کے 18 صحت کے فوائد، استعمال کرنے کا طریقہ اور ترکیبیں۔

 ٹماٹر کے فوائد کا سبب ان کے اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جو امراض قلب، کینسر، ذیابیطس وغیرہ کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ ٹماٹر دنیا بھر میں معتدل آب و ہوا میں رنگوں کی وسیع اقسام میں اگائے جاتے ہیں۔ پرل ٹماٹر، ٹماٹر، چیری ٹماٹر، بیف سٹیک ٹماٹر اور انگور ٹماٹر کی کچھ مقبول ترین اقسام ہیں۔ https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com وہ کثیر رنگوں میں بھی اگائے جاتے ہیں، جن میں سرخ، غیر مہذب، سیاہ اور گلابی سے لے کر عظیم الشان، سفید، بھوری اور نارنجی رنگ شامل ہیں۔ بلاشبہ، سرخ دنیا بھر میں سب سے عام قسم ہے۔ ٹماٹر میں صرف غذائیت فراہم کرنے کے علاوہ مزید پیش کش ہے، جو کہ اسے ایک فعال کھانا سمجھا جاتا ہے۔ حیرت ہے کہ اسے اتنا سلامی کیا بناتا ہے؟ ٹھیک ہے، یہ ہر ایک اہم لائکوپین ہے، ایک اینٹی آکسیڈینٹ جو متعدد طریقوں سے بہتر صحت میں حصہ ڈالتا ہے۔ ایک حیران کن حقیقت یہ ہے کہ یورپیوں نے پہلے اس سبزی کو اس کی چم

مولی کے 10 صحت کے فوائد جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔

آپ کو پہلے تیز کاٹنے سے محبت ہوتی ہے ایک تازہ مولی سلاد میں شامل کرتی ہے۔ لیکن کیا آپ مولی کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کی عام دلداری کے لیے بھی کام کرتے ہیں؟ کینسر کو روکنے میں مدد کریں۔ مولیوں کے صحت کے فوائد کیا ہیں؟ ہم کہاں سے شروع کریں! دیگر مصلوب سبزیوں کی طرح مولیوں میں بھی مرکبات ہوتے ہیں جو کینسر پیدا کرنے والے مادوں کو پاک کرنے اور اخراج کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں۔ برکل detoxifiers کو خاص طور پر بڑی آنت، آرڈر، آنتوں، پیٹ اور منہ کے کینسر کے خلاف جسم کو ڈھانپنے میں مدد کرنے کی اجازت ہے۔ مولیوں کو کھانے کا ایک تازہ، مختلف طریقہ تلاش کریں! آپ کو بھریں (1 کیلوری فی مولی پر).                               https://www.healthandwealthwithexercise.blogspot.com    مولی وزن کم کرنے کے لیے اچھی ہے اعداد و شمار ہاں کہتے ہیں۔ اور یہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لیے بہت اچھی ہے۔ اور وہ کیلوری خالی نہیں ہے — مولیاں وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں۔ ہر مولی میں صرف ایک کیلوریز ہوتی ہے اور چربی نہیں ہوتی اور تقریباً کوئی کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتا۔ یہ بہت مفید سبزی ہے۔ اپنے

ایف ایل آی آر ٹی کی مختلف حالتیں اس موسم گرما میں کووڈ میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

اپنے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے 7 طریقے https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس موسم گرما میں CoVID-19 کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایف ایل آی آر ٹی مختلف حالتوں کے کیسز، "جن کا لیبل متغیرات کے جینیاتی کوڈ میں تغیرات کے ناموں سے اخذ کیا گیا ہے،"  سی این بی سی  کے مطابق، امریکہ اور یورپ میں بڑھ رہے ہیں۔ مختلف قسمیں JN.1 کی نسلیں ہیں، اور گروپ بندی کا غالب تناؤ KP.2 ہے، جو کہ مارچ کے آخر میں 3.8 فیصد سے بڑھ کر 11 مئی تک کے دو ہفتوں کے دوران تمام کیسز کا 28.2% تھا۔ سی این بی سی کے مطابق، تناؤ پہلی بار دریافت ہونے کے فوراً بعد۔ عوامی جگہوں پر ماسک لگانے اور اپنی ویکسینیشن کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنے کے علاوہ، جس کی ماہرین اکثر کووِڈ کیسز میں اضافے کے دوران تجویز کرتے ہیں، یہ آپ کے مدافعتی نظام کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ متعدی امراض کے ماہر اور ارتقائی حیاتیات کے ماہر ڈاکٹر ولیم بی ملر جونیئر کے خیال میں گرمیوں سمیت ہر ایک کو سال بھر اپنے مدافعتی نظام کو بڑھانا چاہیے۔ https://healthandwealthwithexercise.blogspot.com ملر نے گزشت